حضرت شاہ فقیر محمد رحمۃﷲ علیہ

حضرت خواجہ شاہ فقیر محمد ؒ جناب بابا جی صاحب ؒ  کے دوسرے صاحبزادہ تھے۔ جب آپ کی ولا دت کی خبر حضرت فیض اللہ ؒ کو ہوئی تو آپ گھر تشریف لائے۔ اور اپنے لب مبارک حضرت شاہ فقیر محمدؒ کے  منہ میں ڈال دئیے ۔اور فرمایا کہ یہ لڑکا بڑا ہی نیک بخت اور بلند اقبال ہو گا۔ اس کے وجود سے عوام کو بہت فیض ہو گا آپ نہایت ہی حسین و جمیل تھے۔ اسی لئے آپ کُو کُو  بابا (خوبصورت)کے نام سے مشہور تھے ۔آپ کی ذات والاصفات سے حضرت خواجہ شاہ نور محمد قدس سرہ ؒ ‘ کے سلسلہ کو بہت زیادہ وسعت  حاصل ہوئی۔ آپ نے  نہایت ہی سادہ طبیعت پا ئی تھی۔ لباس سادہ ہوا کرتا تھا ۔پوٹھوہاری پاپوش استعمال کرتے تھے ۔ایک دفعہ آپ جامع مسجد خیردین امر تسرمیں مراقبہ کی حالت میں بیٹھے تھے ۔حافظ  جماعت علی شاہ صاحب ؒعلی پوری بھی حاضر خدمت تھے۔  جو اکثرسفر میں آپ کے ساتھ رہا کرتے تھے۔ حافظ صاحب اپنے مر شد سے کچھ کہنا چاہتے تھے۔ آپ نے اپنے رخ مبارک سے کپڑا ٹھایا اور فرمایا کہ حافظ صاحب آپ کیا کہنا چاہتے ہیں ۔اس پر حافظ صاحب نے عرض کیا  کہ حضور سامنے جو شخص کتا پکڑے کھڑا ہے میرے ایک مولوی دوست کا لڑکا ہے بد قسمتی سے اپنا مذہب ترک کرکے عیسائی ہو گیا ہے  ۔اس پر کسی نصیحت وعظ کا کچھ اثر نہیں ہوتا۔ مجھے اپنے دوست کے اس لڑکے کے مر تد ہو نے کا بہت ہی افسوس ہے۔ حضرت حا فظ صا حب نے اپنا بیا ن ختم کیا تو حضرت خوا جہ شا ہ فقیر محمد ؒ نے اس پر ایک نظر ڈالی اور فر ما یا اے لڑ کے !  اپنا  ورثہ  تو کوئی نہیں چھوڑتا ۔ کلمہ شریف ہما را ورثہ ہے ۔ تو نے اسے کیو ں چھوڑ دیا ۔ حضرت کی اس با ت کا وہ کوئی جوا ب نہ دے سکا ۔اور اس پر کپکپی طا ری ہو گئی ۔زار و قطا ر  رونے لگا ۔ ہچکی بند ھ گئی ۔ نہا یت عجز و انکسا ری سے عرض کیا کہ  حضو ر مجھے دوبا رہ  وا رث بنا دیں ۔چنا نچہ آپ نے اسے  دوبا رہ کلمہ پڑھا یا اور دا خل اسلا م فرمایا ۔آپ کے پا نچ صا حبز ادگان تھے ۔ (۱) جنا ب شا ہ گل نبی ؒ ۔(۲)  شاہ محمد نبی ؒ ۔  (۳)  شا ہ احمد نبی ؒ۔(۴)  سید شا ہ ؒ (۵) قا در شا ہ ؒسبھی صا حبزا دگا ن صاحب اجا زت و خلا فت ہو ئے ۔اور ہزاروں لو گ ان سے فیو ض و بر کا ت حا صل کر تے ر ہے۔ ان صا حبزا د گا ن کے علا وہ آپ کے خلفا ء  میں سے چندایک کے اسما ء گر امی یہ  ہیں ۔
حا فظ جما عت علی شا ہ  صاحب ؒ  المعروف امیر ملت۔ علی پور سیدا ں ضلع نا روال ۔
جما عت علی شاہ صاحب  ؒالمعروف  لا ثا نی صا حب ۔علی پور سیدا ں ضلع نا روال ۔
حا فظ عبد الکر یم صا حب ؒ عید گا ہ شریف ۔ شہر راولپنڈی۔
غلا م نبی چک قریشیا ں۔مو لا نا غلا م محمد بگوی ؒ۔خطیب با د شا ہی مسجد لا ہو ر۔
حضر ت خو ا جہ شا ہ فقیر محمد رحمۃ اﷲ علیہ چند روز علالت کے بعد ۹۲محر م الحرا م۵۱۳۱ ھ میں ظہر و عصر کے در میان انتقا ل فر مایا۔ آ پ کا مز ار مبارک چو رہ شریف کی ذیلی آبا دی بھو را مار میں ہے۔